Tutorials تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست Tutorials موضوع: عظمت قرآن،مقرر: نوجوان مذہبی سکالر علامہ صابر کمال وٹو Tutorials

Sunday 2 April 2023

تحریک منہاج القرآن مصطفوی معاشرے کے قیام کیلئے برسر پیکار ہے: علامہ جمیل احمد زاہد

 دین اسلام نے اپنے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اخوت اور ہمدردی کا حکم دیا ہے، درس عرفان القرآن سے خطاب

نارووال( )تحریک منہاج القرآن مصطفوی معاشرے کے قیام کیلئے برسر پیکار ہے۔ ایک مثالی معاشرہ وہی ہوتا ہے جس میں تمام انسان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے، حاجت مندوں کی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے زندگی گزار تے ہیں۔ اسلام انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کی تلقین کرتا ہے۔ ضرورت مندوں کی حاجت روائی ہر مذہب کی بنیادی تعلیم ہے۔ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرناصدقہ، خیرات، زکو، فطرانہ یہ تمام ا عمال، مال و وسائل کو معاشرے کے محروم طبقات تک پہنچانے کا ذریعہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ جمیل احمد زاہد قادری نے تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کے زیر اہتمام مصطفوی معاشرے کا قیام کے عنوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے مزید کہا کہ اسلام انسانیت کی فلاح کا دین ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا مقصد اولین خدمت انسانیت اور مصطفوی معاشرے کا قیام ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری دنیا میں محبت و امن کے قیام کیلئے دن رات کوشاں ہیں، تحریک منہاج القرآن نے احیائے دین، اصلاح احوال کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے کمزور اور نادار طبقات کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بے مثال عوامی انسانی خدمت کے منصوبہ جات کا اجرا کیا۔ دین اسلام نے اپنے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اخوت، ایثار، قربانی، محبت اور ہمدردی کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر چوہدری نور الہی تتلہ ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال، حافظ تنویر احمد ایڈووکیٹ صدر تحریک منہاج القرآن نارووال، علامہ حافظ محمد طاہر ضیا  صوبائی ناظم منہاج القرآن علما کونسل سینٹرل پنجاب، علامہ قاری محمد اکبر نقشبندی صدر منہاج القرآن علما کونسل نارووال،علی حسن قادری ، علامہ محمد سلیم عباس قادری، علامہ حافظ عبدالغفار سلطانی، علامہ غلام ربانی ، علامہ دلشاد منیر، حافظ عبدالحئی، پروفیسر سید افتخار الحسن شاہ و دیگر شخصیات و مردوخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔